• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر ہے کہ یہ درندہ گرفتار ہو گیا، سینیٹر فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے یہ درندہ گرفتار ہوگیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سخت سے سخت سزاؤں کا ایک جامع قانون تیار کرلیا گیا ہے اور جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

 موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم عابد کو لاہور منتقل کردیا گیا

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو لاہور منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم عابد کو سی آئی اےکی تحویل میں دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کی گرفتاری میں پنجاب پولیس کی قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی معاونت کی اور سائنسی طریقے استعمال کیے۔

موٹروے پر خاتون سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں مرکزی ملزمان اب پولیس کی تحویل میں آگئے ہیں۔

شفقت جو عابد ملہی کے ساتھ جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکا ہے، وہ پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔


ستمبر میں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑکر خاتون اور اس کے بچوں کا باہر نکالا۔

ملزمان موٹروے پر لگی جالی کاٹ کر خاتون کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے ایک عینی شاہد بھی سامنے آیا تھا جبکہ گاڑی کا شیشہ توڑنے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوگیا تھا۔

تازہ ترین