• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے زیادتی کیس ،پی پی نے میڈیا کوریج روکنے کا ہدایت نامہ مستردکردیا

اسلام آباد( وقانع نگار) پاکستان پیپلزپارٹی نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیا کوریج روکنے سے متعلق پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامہ مسترد کردیا ہے، پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مراسلے کو حقائق دبانے اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کا شاہی فرمان سلیکٹڈ حکومت کی غیر سنجیدگی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے،موٹروے پر زیادتی کا شکار بننے والی خاتون انصاف کی منتظر ہے، نااہل حکومت مرکزی ملزم کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہوئی ہے، میڈیا پر مسلسل آواز اٹھنے کے بعد اب کیس کی کوریج کو ہی روک کر معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین