• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد پولیس کو پانچویں مرتبہ چکما د یکر فرار

لاہور(نمائندہ جنگ)موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا ،25روز گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہیں کر سکی ،پولیس ملزم گرفتار کرنے کی بجائے تبادلوں میں پڑ گئی، 10روز سے تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس تک نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پھر ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا جہاں ملزم اپنی سالی سے ملنے آیا تھا ، خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھتے ہی قبرستان کے راستے فرار ہو ا ، پہلے بھی پولیس اور عابد ملہی کا چار مرتبہ آمنا سامنا ہو چکاہے۔

علاوہ ازیں وقت گزرنے کیساتھ افسروں کی کیس میں دلچسپی کم ہونے لگی،پولیس حکام اختیارات کے تنازعات میں الجھ گئے، دس روز سے تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس تک نہیں ہوا، نہ ہی تفتیش کے تقاضے مکمل ہوئے، ملزم آزاد اورافسر وں کی ملزم کی گرفتاری پر کم اور تبادلوں کی دوڑ پر زیادہ توجہ ہوگئی۔

تازہ ترین