• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی آرڈیننس سے جزائر وفاق کے زیر تسلط نہیں لائے جا سکتے،ثناء بلوچ

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان و سندھ کے جزائر تاریخی طور پر دو وحدتوں کی ملکیت ہیں، ایسے اقدامات صوبوں اور وفاق کے مابین جاری مشکل تعلقات کو مزید بگاڑ و تنازعات کی جانب لے جا سکتے ہیں-پاکستان میں سالانہ 2000 ارب روپے انتظامیہ پر خرچ کئے جاتے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدراتی آرڈینس جاری کرکے ساحل وساحل اور جزائر وفاق کے زیر تسلط نہیں لائے جا سکتے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں ، عوام دوست فیصلوں کیلئے سمارٹ فیصلے و سمارٹ گورننس کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے ، اسے درجنوں کالجز و یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت عوامی منشا و مرضی کے بغیر تعلیمی منصوبوں کی اہمیت تبدیل و ختم کررہی ہے یہ فیصلہ بلوچستان اسمبلی میں بحث و مباحثہ کے بعد ہونا چایئے کہ کس یونیورسٹی کو ختم اور کس کو ضم کیا جائے -
تازہ ترین