• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان آیلینڈ ڈو یلپمنٹ آرڈیننس آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اسحاق بلوچ

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پا کستان آیلینڈ ڈو یلپمنٹ آر ڈینس آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے پا کستان کے دستور کے آر ٹیکل (1) میں صو بوں کی حد ود اور سر حدات کا تعین کیا گیا ہے اور اسی طر ح آئین کی دیگر شقوں میں بھی صو بوں کی حد بندی اور حدود کا تعین کیا گیا ہے اس قسم کے آر ڈینس کا مقصد صرف یہ ہے کہ بلخصوص بلو چستان اور سند ھ کے صو بوں کے علا قوں کو اسپیشل اتھارٹی اور زون کے ذریعے وفا ق کی تحویل میںدیا جا ئے انہوں نے کہا کہ اسکی شروعات سند ھ میں دو آیلینڈ کو آر ڈینس کے ذریعے وفا ق کے حوالے کیا گیا ہے لیکن در اصل ان کے مستقبل کے منصوبے میں گوادر شا مل ہے انہوں نے کہا کہ صدر پا کستان آئین کا محافظ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے وہ خود آئین کی بالا دستی اور حیثیت کو کمزور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلو چستان کی سیا سی قیا دت بلخصوص قوم دوست ، جمہوریت پسند قو یتیں متحد ہو کر اس قسم کے غیر آئینی اقدا مات کے خلاف جد و جہد کریں۔
تازہ ترین