• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر سراہا گیا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے لائف پارٹنر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو ایک اور اعزاز حاصل کرنے پر سراہتے ہوئے تعریفی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

 ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں شعیب ملک پر  ایشا کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹر کاؤنٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک کے طویل سفر کو لفظوں میں  بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لمبی عمر، صبر، سخت محنت، قربانی اور یقین کے ساتھ شعیب ملک نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔‘

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں  شعیب ملک پر فخر ہونے اظہار کرتے ہوئے ساتھ میں  دل، جیت، طاقت اور تالیاں بجانے کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے ۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ (ٹی ٹوئنٹی) میں 10ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

20 اوورز کی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں۔

تازہ ترین