• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں شیڈول انڈر-19 ایشیا کپ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث انڈر-19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔

کورونا وائرس نے جہاں دیگر ایونٹس کو ملتوی کیا ہے وہیں اس نے کرکٹ کے کئی ایونٹس کو بھی ملتوی کروادیا ہے۔

تاہم اب کورونا کے باعث انڈر-19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

مذکورہ ٹورنامنٹ رواں برس نومبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں بھی یو اے ای میں بھارتی لیگ آئی پی ایل جاری ہے۔

تازہ ترین