پیرس (اے پی پی)پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 49واں ایڈیشن 31اکتوبر سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ فرنچ فیڈریشن کی طرف سے تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایونٹ میں روزانہ ایک ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمیئن اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیت کر اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں نیکولس مہوٹ اور پیری ہیوز ہاربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی اعزاز کا دفاع کریگی۔