• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو برادری کی پاکستان کیلئے قربانیاں تاریخ کا سنہری باب، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میو اتحاد پاکستان کے چیئرمین افضل خان میو کی قیادت میں وفد سےمنصورہ میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میو برادری کی قیام پاکستان کیلئے قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے۔سینیٹر سراج الحق نےلاہور، فیصل آباد سمیت 17 اضلاع کے امراء جماعت کےتقرر کی منظوری دیدی۔جماعت اسلامی آج (بدھ) پورے ملک میں کراچی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے’’ یوم یکجہتی کراچی‘‘ منارہی ہے ۔اس سلسلے میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں کراچی کے حقوق کے تحفظ کیلئے بڑی ریلیاں ، جلسے جلوس ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی ۔سینیٹر سراج الحق اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اسلام آباد میں جبکہ لاہور میں سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید اور لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد ریلی کی قیادت کرینگے ۔ صوبائی امراءمحمد حسین محنتی ، مولانا عبدالحق ہاشمی ، جاوید قصوری ، سینیٹر مشتاق احمد خان ، ڈاکٹر طارق سلیم اور راؤ ظفر اقبال بھی حقوق کراچی ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔ سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کرنیوالے میو اتحاد پاکستان کے وفد میں عبدالشکور صدر میواتی اتحاد کراچی ، شوکت علی صدر میواتی اتحاد صوبہ سندھ ، عبدالعزیز صدر میواتی اتحاد حیدر آباد ، وائس چیئرمین پاکستان میواتی اتحاد شہاب الدین شامل تھے ۔ وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز کی وفات پر سراج الحق سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

تازہ ترین