• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا سیٹ پر اپنے بیٹے کی یاد میں کیا کرتی ہیں؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ جب سیٹ پر اُنہیں اپنے بیٹے کی یاد آتی ہے تو وہ کیا کرتی ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’محبت نہ کریو‘ کی اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔


حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بچوں والے منہ بنائے بیٹھی ہیں اور نہایت کیوٹ نظر آ رہی ہیں۔


حرا مانی نے اپنی حسین پلَس کیوٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے ’ابراہیم ‘ کے ساتھ پیار کا اظہار کیا ہے، حرا مانی کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’جب اُنہیں سیٹ پر اپنے بیٹے ابراہیم کی یاد آتی ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتی ہیں۔‘

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی بچوں جیس شکلیں بنا کر بالکل ایک بچہ ہی لگ رہی ہیں۔

تازہ ترین