• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ پر 304 پاکستانیوں کو روک لیا گیا


دبئی میں پاکستان قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے دو مختلف ٹرمینلز پر 304 پاکستانی روک لیے گئے۔

پاکستانی قونصل خانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ تمام پاکستانی وزٹ (سیاحتی) ویزا پر دبئی پہنچے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہاں پہنچنے والے کچھ مسافروں کے پاس واپسی کے ٹکٹ نہیں، تو کچھ کے پاس ہوٹل بکنگ نہیں ہے۔

قونصل خانے کا کہنا ہے کہ متعدد پاکستانی مسافروں کے پاس دبئی میں قیام کے اخراجات بھی نہیں ہیں۔

پاکستان قونصل خانے نے بتایا کہ اماراتی حکام سے پاکستانی مسافروں کے دبئی میں داخلے کی اجازت کے لیے بات کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ لاہور سے دبئی جانے والے 200 پاکستانی دبئی ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں پھنسنے والے 200 پاکستانی وزٹ ویزا پر دبئی پہنچے۔

 پاکستان قونصل خانہ دبئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزٹ ویزا پر دبئی میں داخل ہونے کے لیے مسافروں کے پاس 2 ہزار درہم لازمی ہونے کی شرط ہے۔

تازہ ترین