اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا بیان سکایپ ، وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تجویز دے دی، وفاقی حکومت نے تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کا تحریری جواب وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں وفاق کی اپیل خارج ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے اجازت لیکر بیرون ملک جانا چاہئے تھا۔ پرویز مشرف خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملہ پر بخوبی آگاہ تھے، پرویز مشرف خصوصی عدالت کو طلبی پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔