آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مکس اچار پارٹی عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتی، فیاض چوہان

لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی پی ڈی ایم کی گزشتہ ادوار کی بدعنوانیوں اور مالی بدانتظامیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے۔ مہنگائی کے واویلے کی آڑ میں مکس اچار پارٹی اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے چکر میں ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب نے گزشتہ دس سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اکتالیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ہدف حاصل کیا۔

ملک بھر سے سے مزید