• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او میں ناکامی کو مریم نواز پاکستان کی ناکامی بنارہی ہیں، شہباز گل

اسلام آ باد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پر امن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے، جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی اس سے نمٹا جائے گا، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں۔ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء پیسفک ریجن میں سب سے زیادہ191میں سے169ووٹ لیکر انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیاجبکہ مریم نوازایک انٹرویو میں کہہ رہی تھیں کہ پاکستان سفارتی سطح پر ناکام ہوگیا ہے۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ این آر او ملنے میں ناکامی کومریم نواز پاکستان کی ناکامی بنا کر پیش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین