• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظات دور کرنے کیلئے کراچی میںدوبارہ مردم شماری کرائے جائے، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو مردم شما ری پر تحفظات ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم 3 کروڑ ہیں لہذا ان کےتحفظا ت کے خاتمہ کے لیے کرا چی میں فی الفور دوبارہ مردم شما ری کرائی جا ئے،کراچی وفاقی اور صوبائی حکومت کے اختیارات میں سینڈوچ بنا ہواہے ،پی ٹی آئی حکومت نےکراچی کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیاگیا ہے ،795 دنوں میں کرا چی میں کچرا تک نہیں اٹھا یاجاسکا،کراچی کے عوام اکیلے نہیں پاکستان کے عوام ان کی پشت پر ہیں،بدھ کو اسلام آباد میں حقوق کر اچی مارچ کے شر کا ءسے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرا چی میں میگا پرا جیکٹ صرف جما عت اسلامی کے میئرز نےمکمل کیے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،ہر آنے والا دن عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، آج اسلام آباد کو کنٹینرلگا کر بند کردیا گیا ہے، سرکاری ملازمین اپنے حقوق کےلیے سڑکوں پر ہیں،کراچی کو نظرانداز کیا جارہا ہے کراچی میں میرٹ کو پامال کیا گیا ہے،پانی،بجلی گیس کے مسائل حل کیے جائیں، حکومت نے ٹائیگر فورس بنائی یہ عوام کے ساتھ مذاق ہے عوام کو عمران خان کی باتوں پر یقین نہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکراچی کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں حصہ دیا جائے پیپلز پارٹی مسلم لیگ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کے نوجوانوں کے حقوق کی بات نہیں کرتی صرف جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کر رہی ہے۔

تازہ ترین