پشاور(خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کرے گا۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے خصوصی امتحان میں 1333اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 5766 طلبہ نے حصہ لیا، نتائج طلبہ کے فراہم کردہ نمبروں پر ایس ایم ایس کئے جائیں گے جبکہ نتائج اور ای ڈی ایم سی بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے، طلبہ ڈی ایم سیز کیمپ دفاتر سے 17 اکتوبر کو وصول کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امتحانات کی منسوخی کے بعد طلبہ کو پچھلے سال کے نتائج کی بنیاد پر تین فیصد اضافی نمبروں کے پاس کیا گیا تھا امپرومنٹ اور امتحان کے خواہشمند طلبہ کو خصوصی امتحان میں شرکت کا موقع دیا تھا۔