پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور محمدیونس خان نے استرزئی کوہاٹ کے مشہور زمانہ قتل کیس میں ملوث دوملزموں کو جرم ثابت ہونے پرمجموعی طورپر50سال قید بامشقت اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے عدالت نے ایک ملزم کوعدم ثبوت پر بری جبکہ ایک روپوش ملزم کی گرفتاری کے لئے دائمی وارنٹ بھی جاری کئے ہیں استغاثہ کے مطابق ملزمان ریاض علی ٗ میصم علی ٗ ذوالفقارعلی اورمظہرعلی ساکنان استرزئی کوہاٹ پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ استرزئی کوہاٹ کی حدود میں24مارچ2013ء کو فائرنگ کرکے کیپٹن(ر)علی محمدبنگش کوقتل کردیاتھا فریقین میں اراضی کاتنازعہ بتایاجاتاہے ابتدائی طورپرمقدمے کی سماعت کوہاٹ میں ہوئی تاہم مدعی مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ سماعت کے لئے پشاورمنتقل کیاگیا۔ اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزمان ریاض علی اورمیصم علی پرجرم ثابت ہونے پرانہیں فی کس عمرقید اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جبکہ روپوش ملزم مظہرعلی کی گرفتاری کے لئے دائمی وارنٹ جاری کئے جبکہ ایک ملزم ذوالفقارعلی کوعدم ثبوت پربری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔