• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی

ہالی وڈ اداکارہ اور فلم میکر انجلینا جولی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے بچوں کے حقوق سے متعلق کتاب شائع کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق کتاب کا عنوان ’اپنے حقوق جانو ‘ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

انجلینا جولی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کتاب دنیا بھر میں اگلے سال ستمبر میں شائع ہوگی۔


اداکارہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کتاب نوجوانوں تک ہدایت کے طور پر پہنچے اور وہ اسے استعمال کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ کتاب تمام نوجوانوں کے لئے ان کے حقوق جاننے اور اسے مانگنے سے متعلق ہے چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں۔

تازہ ترین