• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر شپ کرپشن بچاؤ کے لیے مجمع اکٹھا کر رہی ہے، فیملی لمیٹڈ کمپنی مال بچانے کے لیے سڑکوں پر آئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بطور جمہوری حکومت ہم نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے لیکن اگر سڑکوں پر جلسہ کیا تو اس کی اجازت ہم نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود جلسے کرتے رہے ہیں مگر عوام کو تنگ کرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،یہ اسٹیڈیم میں جلسہ کرتے ہوئے دیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے عوام کو ایسے ماحول میں جھونک رہی ہے، یہ جلسہ صرف حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔ 

تازہ ترین