• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا مستقبل میں بھی دیانتداری سے فرائض انجام دے گا، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) مستقبل میں بھی خلوص و دیانتداری سے فرائض انجام دے گا۔

اسلام آباد میں پیمرا ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ پیمرا نے مانیٹرنگ کا اعلیٰ اور معیاری میکانزم قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت ہونے کے باعث پیمرا سے ہمارا رابطہ اور اشتراک بہت اہم ہے، جو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور معلومات کے تبادلے کے لیے ضروری ہے۔


وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پیمرا احسن انداز سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے، امید ہے وقت کے ساتھ پیمرا کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری اور مصدقہ معلومات کی فراہمی بہت اہم ہے، وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ایسا مواد دیا جائے جو ہماری ثقافتی اور مذہبی اقدار کے مطابق اور عوامی و ملکی مفاد میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پیمرا مستقبل میں بھی خلوص اور دیانتداری سے فرائض انجام دے گا اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرے گا۔

چیئرمین پیمرا نے دورے کے دوران وزیراطلاعات شبلی فراز کو ادارے کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

تازہ ترین