• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے باہر جاتے وقت بچوں کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے؟

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا بہت ضروری ہے اور اس ضمن میں بچوں کو ماسک پہننے میں اکثر ہچکچاہٹ محسوس ہوسکتی ہے۔ نیز، بچوں کے ایک مخصوص عمر گروپ، جیسے 5 یا اس سے کم عمر کے بچوں کوماسک پہننا مشکل ہوسکتا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ والدین کو معلوم ہونا چاہیے کہ بچے کو کورونا وائرس سے تحفظ کےلیے ماسک پہننا چاہیے یا نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بچے جب کوئی بھیڑ والی جگہوں پر جائیں، جہاں جسمانی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہو جس کی وجہ سے عالمی وباء کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہو تو وہاں ماسک پہننا ضروری ہے۔

کیا بچوں کو ماسک پہننا چاہیے؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہےکیونکہ وہ مناسب طریقے سے ماسک پہننے کے قابل نہیں ہوتے اور اُنہیں ماسک سے اُلجھن بھی ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ اس عُمر کے بچوں میں کورونا وائرس ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جبکہ اس عمر کے بچوں کے لیے اس وقت ماسک ضروری ہے جب بچہ بیمار ہو۔

ماہرین کے مطابق 6 سے 11 سال کی عمر کے بچے ماسک پہن سکتے ہیں۔ والدین کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اسے محفوظ طریقے سے پہنیں اور وہ اپنے بچوں کی نگرانی بھی کرتے رہیں۔

12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کے لیے بالغوں کی طرح احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے، خاص کر جب دوسروں سے ایک میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہو۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے معذور بچوں کو بھی ماسک پہنانا بہت ضروری ہے۔

بچوں کو کس قسم کا ماسک استعمال کرنا چاہیے؟

  • ڈبلیو ایچ او کے مطابق جن بچوں کو سسٹک فائبروسس یا کینسر جیسے صحت کا بنیادی مسئلہ ہے، ان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے میڈیکل ماسک پہننا چاہیے۔
  • عام طور پر اچھی صحت والے بچوں کو فیبرک فیس ماسک پہننا چاہیے جب وہ دوسروں سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے ہوں۔
  • ماسک لگانے سے پہلے بچوں کو کم سے کم 20 سیکنڈ تک ہینڈ سینیٹائزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا چاہیے۔
  • بچوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے صاف کرتے وقت انہیں 40 سیکنڈ تک دھوئیں۔
  • ناک، منہ اور ٹھوڑی کو ڈھانپنے کے لیے ماسک درست سائز کا ہونا چاہیے اور ماسک کو بار بار ہاتھ نہ لگائیں۔
  • بچوں کو چاہیے کہ وہ ماسک کو ناک، ٹھوڑی یا منہ کے نیچے نہ رکھیں۔
  • انہیں کسی کے ساتھ ماسک کا اشتراک نہیں کرنا چاہیے۔
  • ماسک اتارنے کے بعد، وہ اسے کسی بیگ یا کنٹینر میں رکھیں اور اپنے ہاتھ صاف کریں۔
تازہ ترین