• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس مُردے سے پھیل سکتا ہے؟

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ محققین نے بہت سے تجربات کیے جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والے انسان سےاس وائرس کے زندہ انسانوں میں پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تجربہ اُن لوگوں پر کیا گیا جنہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی، اُن کی شرکت کے چند روز بعد اُن تمام لوگوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آئے۔

محققین نے کہا کہ اس تجربے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ کورونا وائرس مرے ہوئے انسان کے جسم سے نہیں پھیل سکتا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 952 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 88 ہزار 274 ہو گئیں۔

تازہ ترین