صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 555 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کے دوران 555 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوئے جبکہ اس دوران 83209 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جن تعلیمی اداروں میں کیس رپورٹ ہوئے انہیں بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سب سے زیادہ ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 88 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سب سے کم 10 کیسز ضلع ملیر کے تعلیمی اداروں میں سامنے آئے جبکہ ضلع وسطی کے تعلیمی اداروں سے 79 کیسز سامنے آئے ہیں.
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں 77، ضلع جنوبی 33 اور ضلع غربی کے 15 تعلیمی اداروں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔