اسلام آباد ( حنیف خالد ) جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے 23اپریل کو ہونےو الے سیمینار کی وفاقی وزیرخزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری صدارت کریں گے۔ متعدد وزراء اس اہم قومی سیمینار میں حالات حاضرہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کریں گے۔ سیمینار آغا خان روڈ اسلام آباد کے فائیو سٹار میں ہوگا ، اس میں غیر ملکی سفیروں ، اعلیٰ سول شخصیات، بیورو کریٹس بھی مدعو کئے گئے ہیں۔