• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھر میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق


کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 اے میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی عمر 7 سال اور دوسری کی 5 سال ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس وقت آگ لگی والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔

عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ والدین دونوں بچیوں کو گھر میں لاک کرکے کسی کام سے باہر گئے تھے، پولیس دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئی۔


ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے کے مطابق ایس ایچ او نے بتایا کہ دونوں بچیاں جزوی طور پر جھلسی ہوئی تھیں، بچیاں جھلسنے کے بعد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین