• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: KPT بوٹ بلڈنگ یارڈ میں لگی آگ بجھا دی گئی


کراچی میں فشریز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) بوٹ بلڈنگ یارڈ میں لگی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ لگنے سے 6 کشتیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

فشریز میں کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی کے پی ٹی اور فائر بریگیڈ کے فائر ٹینڈر جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

آگ بجھانے کے لیے کے پی ٹی، کے ایم سی اور پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے کارروائی میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 8 گاڑیوں نے حصہ لیا،جن میں کے پی ٹی کے 4، کے ایم سی کے 3 اور پاک بحریہ کا ایک فائر ٹینڈر شامل ہے۔

آگ لگنے سے 6 کشتیاں جل کر تباہ ہو گئیں، جبکہ پانی ختم ہونے کے باعث آگ بجھانے کا عمل روکا گیا، تو بوٹ مالکان نے آگ پر قابو نہ پائے جانے پر احتجاج بھی کیا۔


سندھ رینجرز کے جوانوں نے بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

دوسری جانب رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ایرانی ڈیزل کے ڈپو میں بھی آگ لگ گئی تھی جس پر ایک فائر ٹینڈر نے قابو پایا۔

تازہ ترین