• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور اور ایس پی سی آئی اے میں جھگڑا ہوگیا؟


لاہور پولیس کے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عمر شیخ اور ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میں جھگڑا ہوگیا ہے، جھگڑے کے دوران میٹنگ میں موجود دیگر افسران نے بیچ بچاؤ کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے واقعے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کیس میں اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او، ایس پی سی آئی اے پر برہم ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او عمر شیخ اور ایس پی عاصم افتخار میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے کو  سیف سٹی اتھارٹی  طلب کیا تھا۔

سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار  میٹنگ چھوڑ  کر چلےگئے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے دی، جس کے جواب میں ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ میں سپاہی نہیں ہوں جو مقدمہ درج کریں گے۔

سی سی پی او عمر شیخ نے واقعہ کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا، جبکہ موقف لینے کے لیےجیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سی سی پی او نے نو کمنٹس کہا۔

تازہ ترین