• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سابق سینیٹر راشد ربانی علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کے انتقال پر آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے تعزیت کی ہے، راشد ربانی نے اپنا سیاسی سفر کہاں سے اور کیسے شروع کیا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

راشد ربانی نے 1970ء میں پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور کراچی کے علاقے، پاکستان چوک سے وارڈ صدر منتخب ہوئے، ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران مجموعی طور پر دس سال قید و بند اور جلاوطنی کی سزائیں بھی کاٹیں۔

راشد ربانی 1985ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ وطن واپس آئے، محترمہ بے نظیر کے انتہائی قریبی اور  قابل اعتماد ساتھیوں میں راشد ربانی کا شمار ہوتا تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں وہ سینیٹر بھی رہے۔


مرحوم راشد ربانی سابق وزیر اعلیٰ سندھ عبد اللّٰہ شاہ، قائم علی شاہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر بھی رہے، جبکہ دو بار کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہے۔

راشد ربانی نے سوگواروں میں بیوہ اور بیٹی چھوڑی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی قائدین کی جانب سے ان کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین