• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی شدید علیل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی شدید علیل ہو گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما راشد ربانی عالمی وباء  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شدید علیل ہو گئے ہیں، راشد ربانی کو نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پی پی کے رہنما راشد ربانی کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔


راشد ربانی عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہیں جس کے سبب انہیں  سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے اور پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا ، کوروناوائرس  ٹیسٹ مثبت آنے پر معاون خصوصی راشد ربانی نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اور صحت یاب ہو گئے تھے۔

تازہ ترین