• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ راشد ربانی کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی آگیا۔

وقار مہدی نے کہا کہ راشد ربانی کی 2 ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد راشد ربانی نے گھر میں آئسولیش اختیار کرلی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں سب سے پہلے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے تھے مگر بعد میں دوبارہ ٹیسٹ کروایا گیا تو ان کا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔

سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سید عبدالرشید اور ان کی فیملی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ان کے بچوں کی بھی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے بعد وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔

گورنر سندھ نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین