• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے دو اسٹاف ممبرز کورونا میں مبتلا

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے دو اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جبکہ گزشتہ روز کملا ہیرس  کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی آیا ہے۔

کملا ہیرس کی کیمپیئن منیجر کے مطابق کملا ہیرس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور ایک اور اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


کملا ہیرس کا دونوں اسٹاف ممبر سے قریبی رابطہ نہیں ہوا تھا، اس لیے اُنہیں تنہائی میں جانے کی ضرورت نہیں۔

تاہم کملا ہیرس صدارتی مہم کے لیے 19 اکتوبر تک سفر نہیں کریں گی اور اپنی مہم آن لائن چلائیں گی۔

تازہ ترین