• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی


امریکی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی۔

بطور امیدوار نام زدگی کے بعد انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ضرورت پڑے تو مداخلت کی جانی چاہیے۔

کملا ہیرس کو کشمیریوں کی حمایت پر بھارتی امریکی مسلمانوں اور سکھوں سے پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی ڈیفنس ریسرچ ونگ نے کہا ہے کہ کملا کے کشمیر پر خیالات بہت سخت ہیں، انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا، ٹرمپ اور مخالفین کے ایک دوسرے پر وار

وہ ایک سال پہلے مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید ناقد رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون کی پینگیں بڑھانے والے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اس حوالے سے خاموش ہیں۔

تازہ ترین