• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے قائداعظم کے قول کے ذریعے قوم کی ترقی کا راز بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے خواتین سے متعلق بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا قول شیئر کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی تصاویئر شیئر کیں۔

اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

اپنے پیغام میں انھوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا خواتین سے متعلق قول بھی شیئر کیا۔

اپنے قول میں قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پر نہیں پہنچ سکتی جب تک آپ کی خواتین آپ کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔


ماہرہ خان کے اس پیغام اور اس میں موجود تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین