• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والی خاتون ملزمہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لڑکی بھی لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے لگی، سائبر کرائم سرکل نے لڑکے اور لڑکیوںکو بلیک میل اور ہراساں کرنے والی خاتو ن ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق متاثرہ شخص طاہر نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو شکایت کی جس پر سائبر کرائم سرکل نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئےخاتون اسکول ٹیچر سمیرا اسحا ق کوگرفتار کر لیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ کے موبائل فون سے سے بلیک میلنگ اور دیگر شواہد حاصل کر لیئے گئے ہیں،ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے لڑکے سے دوستی کی اور اپنے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں،لڑکی نے لڑکے کو شادی کا کہا، لڑکے نے انکار کیا تو تو ملزمہ خاتون نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں،گرفتار ملزمہ خاتون نے کئی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا رکھی ہیں،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار خاتون ملزمہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر چکی ہے،لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ والی کئی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی مل گئی ہیں،گرفتار ملزمہ نے طاہر کے ایک اور قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلیک میل اور ہراساں کیا،ملزمہ کے پاس سے کئی موبائل فون کی سم بھی ملی ہیں جو اس طرح کے معاملات میں استعمال کرتی تھی۔

تازہ ترین