وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تازہ خبر یہ ہے گنڈاپور آج پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس لوٹ گئے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر، غنڈہ گردی کرکے، سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کمال ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے، بے چارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا۔