• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی تشخیص 5منٹ میں ممکن

برطانوی سائنس دانوں نے کورونا وائرس سے نجات اور اس سے بچاو کے سلسلے میں ایسا آلہ تیار کیا ہےجس کی مدد سے5 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

پانچ منٹ میں کوویڈ 19 کی تشخیص کرنے والا آلہ عالمی شہرت یافتہ یونیورٹی آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلے کی پروڈکشن 2021کے اوائل میں شروع ہوجائے گی، آئندہ چھ ماہ میں منظور شدہ آلہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ چار ماہ بعد برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 43 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین