• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تیز، خشک صحرائی ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی صورت میں کراچی میں تیز ، خشک اور صحرائی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ جنوبی گجرات کے قریب موجود ہے جو واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔


سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا یہ کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے،  جس کے بعد اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوسکتا ہے۔

ڈپریشن کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے، ڈپریشن کے اثرات کراچی میں تیز ہواؤں کی صورت میں نظر آسکتے ہیں اور خشک صحرائی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تازہ ترین