• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، قومی ٹرائیتھلون 2020ء کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020ء مقابلے کل سے بہاولپور میں شروع ہوں گے ۔

پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں جاری رہیں گے، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔

تین روزہ ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے، 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگی۔

ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حصہ لیں گے جن میں  سرکاری ملازمین، محکمہ پولیس، پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹرائیتھلون 2020ء ملک بھر سے پیشہ وارانہ ایتھلیٹس کو بھی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تازہ ترین