• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں کھانے پینے کی اشیا میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ادارہ برائے شماریات پاکستان نے منہگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران منہگائی میں 0.45 فی صد اضافہ ہوا۔ 

ایک ہفتے کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ایک فی صد سے زائد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

چکن کی اوسط قیمت میں 26 روپے 44 پیسے فی کلو اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 9 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا۔ 


جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسط 4 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے اور ایک ہفتے کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا۔

چاول، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، چائے سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

دوسری طرف ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 میں استحکام رہا۔

کیلا، پیاز، لہسن، دال مسور اور چنے کی دال کی قیمت میں کمی ہوئی۔ نمک، مرچ، مٹن سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین