• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کےدوران ملک بھر میں 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ہفتے وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی صفر اعشاریہ 71 فیصد بڑھی جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ٹماٹر اوسطاً 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا، جس کی قیمت اضافے کے بعد 91 اعشاریہ 89 روپے فی کلو ہوگئی۔

حالیہ ہفتے کےدوران چینی کی قیمت میں81 پیسے فی کلو بڑھ گئی، جو 93 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 94 اعشاریہ92 پیسے کلو ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی برائلر 8 روپے کلو جبکہ انڈے 7 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق دال ماش 2 روپے، دال مونگ 1 روپے کلو مہنگی ہوئی۔

ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران دہی، دودھ، چاول، چھوٹا گوشت، پیاز، لہسن، آٹا، دال چنا اور دال مسور کی قیمت بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 3 اشیاء سستی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین