• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سی این جی ناغہ میں اضافہ، اب صرف تین دن گیس دستیاب ہوگی

موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی سندھ میں سی این جی کی ناغہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق اب ہفتے میں صرف 3 دن سندھ میں سی این جی دستیاب ہو گی۔ 


سی این جی ایسو سی ایشن نے بتایا کہ سندھ میں پیر، بدھ، جمعہ اور ہفتہ مقامی سی این جی پمپس بند رہیں گے۔

دریں اثنا سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ 80 فیصد پمپس ایل این جی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ لہٰذا مقامی گیس پر چلنے والے پمپس کی ناغہ میں بتدریج اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین