• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کرنے والوں نے ہی ملک کا بیڑا غرق کیا، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، پی ٹی آئی سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے، جو آج جلسے کررہے ہیں انہی لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات موجودہ حکومت کی وجہ سے خراب نہیں ہیں۔

اجلاس میں نور عالم خان نے اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کی، وزیر اعظم سے کہا کہ آپ کی ٹیم ناقص ہے، لیکن حکومت پر مشکل وقت ہے، اس لیے تحفظات کے باوجود ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل نے بھی کہا کہ حکومت اور عوام کے لیے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے۔

تازہ ترین