ہیلسنکی (اے پی پی) یورپی ملک فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین نے کورونا وائرس سے متاثرہ پارلیمنٹ کے ایک رکن سے ملاقات کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر یورپین یونین کا اجلاس درمیان میں چھوڑ کر خود کو سیلف آئیسولیٹ کر لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم سنا مارین نے رواں ہفتے کورونا وائرس سے متاثرہ پارلیمنٹ کے ایک رکن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے احتیاطی اقدام اپناتے ہوئے جمعہ کو یورپین کونسل کا اجلاس درمیان میں چھوڑ کر خود کو سیلف آئیسولیٹ کر لیا اور سویڈن کے وزیراعظم سٹیفن لوف وین کو آخری اجلاس میں فن لینڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے کہا ہے۔