• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی تحریک،”عوامی ریفرنڈم“ کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”حقوق کراچی تحریک“کے سلسلے میں 18-17-16اکتوبر کوہونے والا ”عوامی ریفرنڈم“ کا جمعے سے آغاز ہوگیا،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں ریفرنڈم کمیشن کے عہدیداران کا اعلان کیا اور ان کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا،نماز جمعہ کے بعد شہر بھر میں مساجد سمیت سیکٹروں مقامات پر ریفرنڈم کیمپ لگائے گئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”حقوق کراچی تحریک“کے سلسلے میں 18-17-16اکتوبر کوہونے والا ”عوامی ریفرنڈم“ کراچی کی تعمیر و ترقی کا نقطہ آغازثابت ہوگا، کسی بھی شہر کا انفراانسٹرکچر اس وقت تک تیار نہیں ہوسکتا جب تک مردم شماری ہی درست نہ ہو، بدقسمتی سے کراچی کا نام لے کر اٹھنے والوں نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے،کسی بھی پارٹی کا فرد ”حقوق کراچی تحریک“ سے متفق ہوکر ہماری تحریک میں شامل ہوسکتا ہے، کراچی کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے۔

تازہ ترین