• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی کو فل پیکج دے دیا، فیاض چوہان


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی کو فل پیکج دیدیا، ن لیگ کے رہنما رانا ثناء نے کہا کہ ٹراسپورٹرز کو دھمکیاں دی گئیں ،ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوڈ 19سے زیادہ خطرناک کوڈ 18 ہے، تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ مریم نواز کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہو گی ۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی کو فل پیکج دیدیا ہے ،ایک وقت وہ بھی تھا جب ہر ایک مصالحہ اپنی جگہ پر پاور فل تھا اور اکیلے ہی جلسہ کرلیا کرتا تھا مگر اب صورتحال یہ ہے کہ یہ گیارہ مصالحہ مکس اچار پارٹی اتنی مجبور ہوچکی ہے کہ مولانا شریف زرداری کا کندھا استعمال کرکے اور ان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنا کر جلسہ کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے انکشاف کیا کہ میری رپورٹ کے مطابق اس جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ کا خرچہ کیا جارہاہے ۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وہ فیاض الحسن چوہان کو نہیں جانتی ہیں اس لئے ان کے اس ریمارکس کہ ہم جلسے پر ایک ارب سے زائد کی رقم خرچ کررہے ہیں میں کوئی ریمارکس دینا نہیں چاہوں گی تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ کورونا ایس او پیز کو جلسہ گاہ میں مکمل طور پر فالو کروایا جائے تاہم مجھے یہ بھی بتادیا جائے کہ کچھ روز قبل ہی تحریک انصاف کا لیاقت باغ میں جلسہ ہوگا وہاں کتنا ایس او پیز کو فالو کیا گیا اور خلاف ورزی پر کتنی ایف آئی آر کٹیں ۔ انہوں نے کہا کوڈ 19سے زیادہ خطرناک کوڈ 18 ہے جس کا اثر براہ راست ہماری معیشت پر ہے کیونکہ 2018ء میں آر ٹی ایس سسٹم کو بٹھا کرنالائق ٹولے کو عوام پر مسلط کیا گیا تھا ۔ تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے مریم نواز کی جلسے میں شمولیت اس وجہ سے اہم ہے کہ وہ کسی اپوزیشن کے جلسے میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہیں ۔ مریم کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہوگی ۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا ہے کہ حکومت کو ابتداء میں ہی ہمارے جلسے جلوسوں سے خوف بیٹھ گیا ہے ، اس سوال کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا اثر و رسوخ کم ہوگیا ہے کے جواب میں انہوں نے کہ ایسا نہیں ہے پنجاب میں تو پارٹی کو مارا گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے ۔ کسی وقت میں ایک کرائسز پیدا کرکے ہمارے بہت سارے لوگوں کو ہم سے الگ کردیا گیا تھا اور الیکشن لڑنے والوں کو نکال کر یہ پروپیگنڈا کروایا گیا تھا کہ پنجاب سے پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت تو دیدی گئی ہے لیکن جن لوگوں سے ہم نے سامان لے کر اسٹیڈیم میں لانا تھا ان کی دکانوں کو بند کروادیا گیا ہے ، ٹرانسپورٹ بھی پورے گجرانوالہ ڈویژ ن میں بینڈ کردی گئی ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دی گئی ہیں ۔منیجر ناؤ پی ڈی پی زوار توفیق نے بتایا کہ یہ ادارہ 12 سال سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کام کررہا ہے اور ان کی زندگی کی ہر حصے میں یہ ادارہ ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ان کا اسپیشل سی این آئی سی بنوا کر دینا ، ہنر ، تعلیم دینا اور پھر روزگار بھی فراہم کروانا یہ اس ادارے کی ذمہ داری ہے ۔عظمیٰ افسر اس حوالے سے ایک مثال ہیں جن کی بینائی کم ہے اور وہ ناؤ پی ڈی پی کے پلیٹ فارم سے کال سینٹر میں جاب کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد مقامی بینک میں جاب کررہی ہیں ۔ دو دہائی تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ صبیحہ خانم کو ان کی سالگرہ پر پر جیو پاکستان کی جانب سے ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ،صبیحہ خانم 16ا کتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں ، پاکستان کی پہلی گولڈن جوبلی فلم کا اعزاز بھی صبیحہ خانم نے حاصل کیا ۔

تازہ ترین