کوئٹہ (نمائندہ جنگ) تربت میں سیکورٹی فورسز کی گشتی ٹیم پردہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے، اہلکار دو گاڑیوں میں گورگوپ کے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔
جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار، سرچ آپریشن شروع،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت سے 70کلومیٹردور گورگوپ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے 12اہلکار دو گاڑیوں میں معمول کا گشت کر رہے تھے کہ قریبی پہاڑوں پر گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ شروع کر دی۔
جس کے نتیجے میں ایک اہلکار محمد وسیم موقع پر شہید جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے، دیگر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔