• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: چھوٹا طیارہ پارکنگ میں کھڑی کار پر گر کر تباہ


امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک شاپنگ مال کی پارکنگ میں کھڑی کار پر گر گیا جس کے نتیجے میں کار اور طیارہ تباہ ہوگئے۔

امریکی ریاست واشنگٹن کی پیئرس کاؤنٹی میں تھن فیلڈ کے علاقے سے ابورن ایئرپورٹ کے لیے پرواز بھرنے والا ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ساؤتھ ہل کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر گر گیا۔

حادثے میں کار اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے اس وقت کار خالی تھی اور طیارے کے 53 سالہ پائلٹ کو بھی معمولی چوٹیں آئی

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر طیارہ حادثے کی وجہ پاور سپلائی میں خرابی پیدا ہونا لگتی ہے تاہم حتمی بات انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد ہی کہی جا سکتی ہے

تازہ ترین