• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون پولیس افسر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے کراچی پولیس کی خاتون ایس ایچ او سب انسپکٹر غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے سے متعلق شکایت پر ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا ، اس کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں،ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران کو بھیجی تھیں،ملزم لاہور میں انتہائی بااثر ہے سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا،ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا جو خود بھی ملزم کے خلاف گواہی دے رہا ہے ،گرفتار ملزم کافی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضا کرتا تھا ۔

تازہ ترین