• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ آپریشن کے دوران 8 ملین پونڈ کی منشیات برآمد، 7 افراد متعدد الزامات میں چارج

لندن ( پی اے) جوائنٹ لا انفورسمنٹ آپریشن کے دوران گزشتہ 12 روز میں تقریبا 8 ملین پونڈ کی منشیات قبضے میں لی گئیں۔ ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور بارڈر فورس کی مشترکہ کارروائی کے ایک حصے کے طور پر 7 افراد کو چارج کر دیا گیا۔ یکم اکتوبر سے پانچ علیحدہ کارروائیوں میں کلاس اے ڈرگ کوکین، کینابز اور پرسکرپشن ڈرگ برآمد کی گئیں۔ تازہ ترین کارروائی میں ناردرن آئرلینڈ کیلئے بھیجی جانے والی چھ ملین پونڈ کی کوکین ویلز میں ہولی ہیڈ پورٹ سے پکڑی گئی۔ ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ جان میکوے نے کہا کہ یہ حالیہ دنوں کے سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی اور بارڈر فورس میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم نے ویلز کے پورٹ آف ہولی ہیڈ میں ایک لاری کو روکا جس میں فرج یا سامان کے اندر کوکین چھپائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 51 سالہ شخص پر کلاس اے منشیات برآمد کرنے کا الزام عائد کردیا ہے، جسے ویلز کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسٹر میکوے نے دیگر کارروائیوں میں آمد کی جانے والی منشیات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو ایک پلان کے مطابق کی گئی کاررووائی میں ہم نے کوکس ٹائون کے علاقے میں منشیات کی ایک فیکٹری کا پتہ لگایا اور اسے تباہ کیا، وہاں سے ہمارے ڈیٹیکٹوز نے تقریباً 6 لاکھ پونڈ مالیت کی کوکین اور 4 ہزار پونڈ کی مشتبہ کینابز برآمد کی۔ انہوں نے 10 ہزار پونڈ کیش اور ایک قیمتی کار بھی قبضے میں لی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسکا تعلق بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے آرگنائزڈ کرائم گینگ سے ہے۔ تین افراد کو منشیات سے متعلق متعدد جرائم اور کرمنل پراپرٹی رکھنے کے الزامات میں چارج کر دیا گیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ تقریباً ایک ملین پونڈ کی مشتبہ کینابز جو کہ بڑے ہارس باکس ٹائپ وہیکل کی چھت پر خانے میں چھپائی گئی تھی کو بھی قبضے میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ 3 اکتوبر کو ایک لاری سے ایم ون موٹر وے پر سامان پھینکا گیا جس سے مشتبہ منشیات ملیں۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو چارج کر دیا گیا اور اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اس پر کلاس بی منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کی نیت سے رکھنے کے الزامات ہیں۔ پیرا ملٹری کرائم ٹاسک فورس کے ڈیٹیکٹیوز نے بھی دو افراد پر الزامات عائد کئے ہیں جن سے دسمبر 2019 میں 90 ہزار پونڈ مالیت کی مشتبہ کینابز ضبط کی گئی تھی جسے وہ سوسائٹی میں سپلائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان خطرناک منشیات سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے اپنی انتھک کوششوں کو جاری رکھیں گے اور جو بھی سپلائی میں ملوث ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔  
تازہ ترین