• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کر کٹ ٹیم کے 36سالہ فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان پنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی جانب سے سدرن پنجاب کے خلاف آخری میچ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت میں کیا، بلوچستان اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل آبدیدہ ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163، 130 ایک روزہ میچوں میں 179 اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔عمر گل نے پہلا ایک روزہ انٹر نیشنل میچ اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف کھیلا جب کہ اسی سال اگست میں انہوں نےبنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ جبکہپہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کینیا کے خلاف ستمبر2007 میں کھیلا۔

تازہ ترین